وزیراعظم نے سینیر قیادت کو بنی گالہ بلا لیا 93

وزیراعظم نے سینیر قیادت کو بنی گالہ بلا لیا

وزیراعظم عمران خان نے سینیر قیادت کو آج بروز اتوار 13 مارچ کو بنی گالہ بلا لیا ہے۔

فواد چوہدری، شفقت محمود، پرویزخٹک، اسد عمر، علی زیدی سمیت دیگر اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی، جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متعلق حتمی مشاورت کی جائے گی۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے سربراہ میاں محمد شہباز شریف نے بھی آج لیگی ارکان قومی اسمبلی کو مشاورت کیلئے طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں حکومت کیخلاف حکمت عملی پر غور ہوگا۔ ارکان کو اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں سے رابطوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

مسلم ق کی قیادت کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بھی حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں اہم اجلاس آج شیڈول ہے، سیاسی حلقوں کی نظر تحریک انصاف حکومت کے اتحادیوں پر لگ گئیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے آج قائد اعظم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہیٰ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔


FaceBook
-->