وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا 90

وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا

اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا، عمران خان۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران کان نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو اتحادیوں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اپنی اتحادی جماعت کے رہنماؤں سے متعلق بیان بازی سے روک دیا ہے اور کہا ہے کہ  اتحادیوں سے متعلق معاملات کو افہام و تفہیم سے دیکھا جائے گا،  نہ حکومت کہیں جا رہی نہ اتحادی کہیں جا رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد ہی نہیں پاکستان کے خلاف سازش بھی ناکام ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے خود ملاقات کریں گے، جب کہ انہوں نے  27 مارچ کو تحریک انصاف کی جانب سے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کی ذمہ داریاں اسد عمر اور عامر کیانی کو سونپ دی ہیں۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں