وزیراعلی پنجاب کی پانچ دن میں ایک سو پچپن ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں 87

وزیراعلی پنجاب کی پانچ دن میں ایک سو پچپن ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

وزیراعلی پنجاب کی پانچ دن میں ایک سو پچپن ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں

لاہور (92 نیوز) – سیاسی درجہ حرارت میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی متحرک ہو گئے۔ وزیراعلی پنجاب نے پانچ دن میں ایک سو پچپن ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعلی عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملے۔ خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز بھی عثمان بزدار سے ملاقاتیں کرنے پہنچے۔ پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ارکان پارلیمنٹ نے تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ارکان اسمبلی سے مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔ قوم کا قیمتی وقت ضائع کرنے والی اپوزیشن سیاست سے مائنس ہونے والی ہے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں