وزیر اعظم غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو 131

وزیر اعظم غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو

وزیر اعظم غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں، بلاول بھٹو

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کا کہنا ہے وزیر اعظم عمران خان غیر جمہوری اور فکسڈ میچ کے کھلاڑی ہیں۔

اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صاف لگ رہا ہے وزیراعظم سیاسی میدان میں ہارچکے ہیں اور اب دھاندلی کی باتیں کررہے ہیں۔ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ارکان اسمبلی کے ووٹ کا تحفظ کریں۔

بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم غیرجمہوری شخص ہیں جو بال ٹمپرنگ پریقین رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے بوکھلاہٹ میں مخالفین کو گالیاں دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا اگر وزیراعظم نے عزت سے استعفیٰ نہ دیا تو اپنی جماعت کے ساتھ ملک کو بھی مشکل میں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں میں سکول کے بچوں اور پٹواریوں کو زبردستی لایا جاتا ہے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں