ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، سدرہ سنچری رائیگاں، پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے ہرادیا 125

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، سدرہ سنچری رائیگاں، پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے ہرادیا

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ، سدرہ سنچری رائیگاں، پاکستانی ٹیم کو بنگلہ دیش نے 9 رنز سے ہرادیا

ہیملٹن (92 نیوز) – آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو ایونٹ میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا۔ بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو 9 رنز سے ہرادیا۔ 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 225 رنز بنا سکی۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ نہ رک سکا،،سدرہ امین کی سنچری بھی ٹیم کو جیت نہ دلا سکی ،بنگلا دیش نے پاکستانی ٹیم کو 9رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار ہرایا۔

235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کو 91 رنز کا اچھا آغاز ملا، ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرہ امین اور کپتان بسمعہ معروف کے درمیان 64 رنز کی شراکت داری سے گرین شرٹس کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔

بسمعہ معروف کے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہونے پر پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، ایک اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسرے اینڈ پر سدرہ امین نے مزاحمت جاری رکھی اور سنچری مکمل کی، سدرہ امین ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والی پہلی پاکستانی کھلاڑی بن گی ہیں، سدرہ امین نے 104 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی ویمن ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی، بنگلا دیش کی جانب سے فہیمہ خاتون نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز بنائے۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں