پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، وزیراعظم 88

پارٹی سے غداری کرنے والوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے غداری کرنے والوں کے خلاف چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی شوکت علی، شیر علی، ارباب راجہ، خرم شہزاد، علی نواز اعوان، نفیسہ خٹک سمیت دیگر نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے ایک روز قبل اسلام آباد میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس حوالے سے وزیراعظم نے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں تاریخ کے سب سے بڑے جلسے کی میزبانی کا ٹاسک اسلام آباد کی تنظیم کو سونپ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور گردونواح کے ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا حتمی پروگرام ترتیب دے دیا گیاہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن معاشی ترقی روکنا چاہتی ہے، عدم اعتماد میں اپوزیشن کو شکست ہوگی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اس صورت حال سے نکل کر مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔

وزیراعظم نے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بھی پارٹی اراکین کو ہدایت دیتے ہوئے نچلی سطح پر کارکنان کو متحرک کرنے کا ٹاسک دیا۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں