پاکستان کا یوکرین کو امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ 131

پاکستان کا یوکرین کو امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان نے یوکرین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ اور پاک آرمی کے درمیان مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے امدادی سامان ، ادویات اور خوراک بھجوائی جائی گی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق یوکرین کو امدادی اشیا این ڈی ایم اے کے اسٹاک سے فراہم کی جائیں گی ۔ امدادی سامان میں 100 ٹینٹ ، 500 کمبل اور 500 سلیپنگ بیگ شامل ہیں ۔

امدادی سامان میں اعشاریہ3 کے وی کے 30 جنریٹرز ، 2484 سوپ بارز ، 996 ہینڈ واش اور 1992 سینی ٹائزرز بھی بھجوائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے یوکرینی مہاجرین کی مدد کیلئے ادویات بھی بھجوانےکی ہدایت کی ہے۔

دوسرے سی ون تھرٹی جہاز سے خوراک بھی بھجوائی جائے گی ، روس اور یوکرین کے تنازعے سے خواتین ، بچوں سمیت 15 لاکھ افراد مہاجرین بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ کے سترویں روز يوکرین کے بڑے شہر روسی حملوں کی زد ميں ہيں اور دارالحکومت کيئف کے نواحی قصبات اور ديہات ميں بھرپورجنگ چل رہی ہے۔ دونوں جانب سے بڑی ہلاکتوں کے دعوے کيے جارہے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق روسی افواج کيئف سے محض 25 کلو میٹر دور ہیں اور شہر کے جنوب میں واقع ایک فوجی ایئر فیلڈ پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ اس لڑائی میں اب تک 1300 یوکرینی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔


FaceBook
-->