پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، ملتان کور کی پہلی، راولپنڈی کور کی دوسری پوزیشن 93

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، ملتان کور کی پہلی، راولپنڈی کور کی دوسری پوزیشن

پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، ملتان کور کی پہلی، راولپنڈی کور کی دوسری پوزیشن

راولپنڈی (92 نیوز) – پانچویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء اختتام پذیر ہوگئے۔ پاک آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں ملتان کور کی پہلی، راولپنڈی کی دوسری پوزیشن رہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلوں میں ملتان کور نے پہلی، راولپنڈی کور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ نیپال، ترکی اور ازبکستان نے طلائی جبکہ کینیا، مراکش، سری لنکا نے چاندی کے تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ اردن اور سعودی عرب کانسی کے تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک آرمی ٹیم سپرٹ مقابلے 2022ء 7 سے 9 مارچ تک 60 گھنٹے پر محیط تھے۔ مقابلوں میں انتہائی مشکل ماحول میں مختلف ایونٹس شامل تھے۔

قومی انسداد دہشت گردی مرکز پبی میں مقابلوں کی اختتامی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی مراکش کے سفیر محمد کارمون جبکہ مبصرین دفاعی اتاشی شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل سید محمد عدنان نے مقابلے کے شرکاء میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں