پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 22 کے دوران میزائل کا کامیاب مظاہرہ 86

پاک بحریہ کا مشق سی اسپارک 22 کے دوران میزائل کا کامیاب مظاہرہ

سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی—فوٹو: پاک بحریہ

 کراچی: پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے فائر پاور کے شاندار ڈسپلے کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں اینٹی شپ میزائلوں اور تارپیڈو کی فائرنگ کے ذریعے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمان خصوصی تھے۔ فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاک بحریہ کے بحری جہاز، ہوائی جہاز اور آبدوز نے کامیابی سے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیت اور تیاری کی توثیق کی۔

لائیوویپن فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی اہم میری ٹائم مشق سی اسپارک 22کے سی فیز کے اختتام پرکیا گیا۔ مشق کے انعقاد کا مقصد پاک بحریہ کے آپریشنل منصوبوں اورحربی تیاری کی جانچ اور توثیق تھا۔

اس موقع پر امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور قومی بحری مفادات کے دفاع کے لیے اس کی تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

سربراہ پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں پر کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور مادر وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

پاک بحریہ جنگ کے تمام شعبوں میں ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بحری جہاز، آبدوز اور ہوائی جہاز سے لائیو ویپن فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں