پشاور ائیرپورٹ پر ڈھائی لاکھ ریال کی اسمگلنگ ناکام، 11 افراد گرفتار 123

پشاور ائیرپورٹ پر ڈھائی لاکھ ریال کی اسمگلنگ ناکام، 11 افراد گرفتار

گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ افراد کو ایئرپورٹ سے پکڑا گیا (فوٹو : فائل)

 پشاور: ایف آئی اے نے پشاور ائیرپورٹ پر ڈھائی لاکھ سے زائد سعودی ریال کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک کارروائی کی ہے جس میں بھاری مقدار میں بین الاقوامی کرنسی پکڑی گئی ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان قومی ائیر لائن اور نجی ائیر لائن کی پرواز سے دو لاکھ 67 ہزار سعودی ریال اسمگل کر رہے تھے جس پر
8 مسافروں سمیت 11 افراد  کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں کچھ افراد وہ بھی ہیں جنہیں ایئرپورٹ سے پکڑا گیا۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں