پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی 131

پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پرواز کی اجازت مل گئی

براہ راست سڈنی کے لیے فلائٹ سے فضائی سفر 12 گھنٹے کا ہوجائے گا—فائل فوٹو

 لاہور: آسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ 

اس حوالے سے پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے9808 سڈنی کے لیے پرواز کرے گی جبکہ پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 میں طے ہو گا۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں