پی ٹی آئی رہنما کی عثمان بزدارکی حکومت پرکڑی تنقید 99

پی ٹی آئی رہنما کی عثمان بزدارکی حکومت پرکڑی تنقید

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و سابق سیکرٹری جنرل پنجاب شعیب صدیقی نے  پنجاب حکومت کی کارکردگی پرتنقید کا اظہار کیا ہے۔

سماء لاہور کے بیوروچیف نعیم حنیف نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شعیب صدیقی نے بتایا ہے کہ پنجاب میں عثمان بزدارحکومت نے جتنا نقصان تحريک انصاف کو پہنچايا اتنا تمام اپوزيشن مل کر بھی نہيں پہنچا سکی۔

انھوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بدترين قرار دیا۔شعيب صديقی  کا کہنا تھا کہ صوبے  میں کرپشن اور اقربا پروری انتہا پرہےاورتمام انتظامی عہدے رقم کے لین دین سے دیے جا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی  پنجاب کے سابق سيکرٹری جنرل شعيب صديقی نے يہ بھی بتايا کہ عبدالعلیم خان 8 برس تک حکومت وقت کا ڈٹ کرمقابلہ کرتے رہےاور کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغيرپارٹی کیلئےبھرپورخدمات سر انجام دیں،پی ٹی آئی کيلئےعليم خان اور ان کےساتھيوں نے جتنا کام کيا سبھی اس کے معترف ہيں۔

شعيب صديقی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار سال بعد بھی وزیر اعلیٰ کو علم ہی نہیں کہ کس کارکن نے پی ٹی آئی کیلئے کیا قربانیاں دیں،موجودہ بحران بزدار حکومت کی نااہلی اور نالائقی کا نتیجہ ہے۔


FaceBook
-->