چاغی میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 5 افراد جاں بحق 127

چاغی میں خطرناک ٹریفک حادثے کے باعث 5 افراد جاں بحق

زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے (فوٹو، فائل)

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں ہونے والے ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چاغی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہوا جس کے باعث دونوں گاڑیاں بری طرح سے متاثر ہوئیں۔

حادثے کے بعد ریسکیو ادارے کے رضا کار جائے وقوع پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے دلبدین میں قائم شیخ فہد اسپتال منتقل کیا۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں سے 5 جاں بحق ہوگئے، زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بھی ہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں