90

چوہدری تنویر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم لاہور لے کر روانہ –

کراچی : ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک فرار ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو گرفتار کرکے اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گرفتار ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کو لے کر  اینٹی کرپشن کی ٹیم  پی آئی اے کی پرواز پی کے304کے ذریعے لاہور  روانہ ہوگئی ہے جہاں ملزم سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری تنویر کو ایف آئی اے نے آج صبح ہی کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری تنویر کو پہلے اسلام آباد لے کر جانا تھا، اب روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن پنجاب عبدالسلام عارف کی سربراہی میں ٹیم چوہدری تنویر کو لے کر لاہور پہنچے گی۔

ایف آئی اے ایمیگریشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرآصف بلوچ نے چوہدری تنویر کواینٹی کرپشن کے حوالے کیا تھا چوہدری تنویر پر زمینوں پر قبضے اور کرپشن میں ملوث ہونے پر باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج ہے۔

چوہدری تنویر کوگذشتہ روز دبئی فرار ہوتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ سے ایف آئی اے امیگریشن کے شفٹ انچارچ اعظم راجپوت نے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں : ن لیگی رہنما چوہدری تنویر کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

یاد رہے کہ ن لیگی رہنما چوہدری تنویر  کی گرفتاری کیلئے اینٹی کرپشن نے پنجاب میں چھاپے بھی مارے تھے، ملزم چوہدری تنویر کرپشن  کی مقدمے میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

Comments

Bilal Sharif
Author: Bilal Sharif

Muhammad Bilal is senior columnist and writer||Studied as Electrical Engineer at Bahauddin Zakariya University|| Former Employee at Fatima Fertilizer Company Limited, Sadiqabad, FFCL||currintely working KEPCO KPS

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں