چڑیا گھر لاہور میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی 31

چڑیا گھر لاہور میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق، شوہر زخمی

خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی فوٹو: آصف محمود

 لاہور: چڑیا گھر میں درخت گرنے سے بیوی جاں بحق اور شوہر زخمی ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون ثوبیہ اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ سیر و تفریح کے لیے چڑیا گھر آئی تھی۔ یہ گھرانہ بندرہاؤس کے قریب ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اچانک درخت گرنے سے ثوبیہ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔

25 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں گنگا رام ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

خاتون کے شوہر صدام کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے ثوبیہ کی لاش قبضے میں لیکر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اس فیملی کا تعلق آزادکشمیرسے بتایا جاتا ہے۔





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں