چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان 83

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد (92 نیوز) – چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ خورشید شاہ صاحب نے کہا آپ کے دو ایم این ایز نے آفر کی، صادق سنجرانی بولے ان کی کسی سے ملاقات نہیں ہوئی، اپنی پارٹی سے کہوں گا ہمیں خان صاحب کا ساتھ دینا چاہیے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیردفاع پرویز خٹک نے چیئرمین سینٹ کے چیمبر پہنچے اور صادق سنجرانی سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق صادق سنجرانی، اسد قیصر اور پرویزخٹک کی ملاقات میں سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگئی جبکہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔



Source link

Saqib Mehmood
Author: Saqib Mehmood

Saqib Mehmood is a writer||Columnist||Blogger ||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں