کراچی میں ٹینکر مافیا کے پانی چوری کرکے فروخت کرنے کی تصدیق 98

کراچی میں ٹینکر مافیا کے پانی چوری کرکے فروخت کرنے کی تصدیق

 لاہور: جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق مقدمے میں تفتیشی افسر نے واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف حتمی تحقیقات رپورٹ جمع کرادی۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت کے روبرو واٹر بورڈ کا پانی چوری کرکے فروخت کرنے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف حتمی تحقیقات رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حب کینال سے پانی چوری کرنے والے ٹینکرز کو رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ٹینکر ڈرائیوروں کے پاس سرکاری طور پر کوئی رسید نہیں تھی۔ روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں ٹینکروں سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ واٹر بورڈ کے افسران کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ کاروائی کے دوران 6 واٹر ٹینکرز کو ڈرائیور کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اعلیٰ افسران نے سروے کرنے کا حکم دیا تھا۔ حب کینال ریور کے ٹرنل نمبر 5 سے پانی چوری کیا جارہا تھا۔ ملزمان میں نوید، یعقوب، ایوب اور دیگر شامل ہیں۔

واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ شہریوں کی جانب سے پانی کی قلت کی شکایات موصول ہوئی تھیں، پانی چوری ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی قلت بڑھ گئی تھی، شہری ٹینکرز کے ذریعے پانی خریدنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف واٹر بورڈ کے انجینئرز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 





Source link

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں