کراچی میں گرمی کی پیش گوئی کردی گئی 81

کراچی میں گرمی کی پیش گوئی کردی گئی

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق شہر میں ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے موسم 15 مارچ تک گرم اور خشک رہے گا۔ اس دوران سمندری ہوائیں دن کے اوقات میں معطل رہیں گی۔

شمال مغربی سمت کی سمت سے چلنے والی میدانی علاقوں کی ہوائیں موسم گرم اور خشک رکھیں گی۔ 15 مارچ تک شہر میں گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب اتوار 13 مارچ کی صبح کراچی میں درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کراچی میں ہوا 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جس میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے۔

ماہرینِ صحت نے شہریوں کو حدت سے بچنے کے لیے سایہ دار جگہوں پر رہنے اور پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔


FaceBook
-->