کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ہوگا یا نہیں؟ ظہیر عباس کی اہم پیش گوئی Karachi Test 134

کراچی ٹیسٹ فیصلہ کن ہوگا یا نہیں؟ ظہیر عباس کی اہم پیش گوئی Karachi Test

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے کراچی ٹیسٹ سے متعلق اہم پیش گوئی کر ڈالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ کو دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا نے چوبیس سال بعد ٹیم پاکستان بھیجی، اس اقدام پر آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں۔

ظہیر عباس نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا ٹیم کو دیکھ کرخوش ہے، امید ہے ہائی اسٹینڈرڈ میچ ہوگا لوگ انجوائےکریں گے، انہوں نے کرکٹ شائقین کو مخاطب کہا کہ ہمارے پاس اچھا موقع ہے کہ آسٹریلیا کو سپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی ٹیسٹ، آسٹریلوی ٹیم میں اہم ہتھیار شامل

کراچی ٹیسٹ کے فیصلہ کن ہونے سے متعلق سوال کے جواب پر ظہیر عباس نے کہا کہ ٹاس کوئی بھی جیتے، میچ کا تیسرا چوتھا دن اہم ہوگا اگر اسپننگ وکٹ ہوئی تو اس پر بیٹنگ کرنا مشکل ہوجائے گا مگر پاکستان کو یہ ایڈوانٹیج حاصل ہے کہ ہمارے کھلاڑی ایسی وکٹ پر بیٹنگ کرنا جانتے ہیں۔

ادھر بینو قادر ٹرافی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں جاری ہے، جہاں آسٹریلیا ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز جاری رکھے ہوئے ہے، آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے ہیں۔

Comments





Source link

abdul aziz siddiqui
Author: abdul aziz siddiqui

Abdul Aziz Siddiqui Advocate ||Writer ||columnist at khabraindaily @Azizsiddiqui100 is senior lawyer and columnist from Karachi

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں