کس آئین میں یہ ہے اتحادی جماعت اپوزیشن سے نہیں مل سکتی، فروغ نسیم 126

کس آئین میں یہ ہے اتحادی جماعت اپوزیشن سے نہیں مل سکتی، فروغ نسیم

کس آئین میں یہ ہے اتحادی جماعت اپوزیشن سے نہیں مل سکتی، فروغ نسیم

کراچی (92 نیوز) – وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کس آئین میں ہے کہ کوئی اتحادی جماعت اپوزیشن پارٹی سے نہیں مل سکتی۔

ہفتہ کے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان گھبرائے ہوئے نہیں لگ رہے، لیکن آگے کیا ہونے جارہا ہے یہ نہیں پتہ، بولے خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

فروغ نسیم نے کہا ایم کیو ایم ملکی استحکام کے ساتھ کھڑی ہے، میرا مشورہ یہ ہے کہ اب اگر کوئی معاہدہ ہو تو عدالت سے ڈگری کرا لیجیے گا تاکہ اس بار آپ کو دھوکہ نہ ملے۔ میں پارٹی ہدایات کے تابع ہوں جو پارٹی کا فیصلہ ہوگا۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں