یوکرین کی درخواست پر پاکستان کی انسانی بنیادوں پر امداد، سی ون تھرٹی 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ 132

یوکرین کی درخواست پر پاکستان کی انسانی بنیادوں پر امداد، سی ون تھرٹی 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

یوکرین کی درخواست پر پاکستان کی انسانی بنیادوں پر امداد، سی ون تھرٹی 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ

اسلام آباد (92 نیوز) – یوکرین کی درخواست پر پاکستان نے انسانی بنیادوں پر امداد دینے کا فیصلہ کر لیا۔ سی ون تھرٹی 15 ٹن امدادی سامان لے کر روانہ ہو گیا۔

پاکستان نے یوکرائن کی درخواست پر امداد روانہ کر دی ۔ پاک فضائیہ کے دو سی ون تھرٹی طیارے 15 ٹن سے زیادہ امداد یوکرائن لے کر روانہ ہوگئے۔ نور خان ائیربیس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امدادی سامان یوکرائنی سفیر کے سپرد کیا۔ امداد میں ادویات، الیکٹرو میڈیکل آلات، گرم بستر اور غذائی اشیاء شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یوکرین میں غذائی اشیاء کی قلت ہے۔ دوستی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سامان روانہ کیا۔ انہوں نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے۔

پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار اور بطور امن پسند قوم کردار ادا کیا اور ہمیشہ تنازعات اور آفات میں گھرے انسانوں کی مدد کی ۔ پاکستان امداد کی فراہمی کے لیے ہمیشہ عالمی برادری کے شانہ بشانہ رہا ہے۔



Source link

وسیم عباس
Author: وسیم عباس

وسیم عباس فری لانسر , جرنلسٹ , وی لاگر , کالم نگار , سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ,خبریں ڈیلی کے ساتھ بطور ایڈمن منسلک ہیں انکا ٹویٹر اکاونٹ[email protected] کے ہینڈل سے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں