روس نے یوکرین میں اجتماعی قبروں کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیا – Jehan Pakistan News 17

روس نے یوکرین میں اجتماعی قبروں کی خبرکو جھوٹا قرار دے دیا – Jehan Pakistan News

کریملن نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی صدارتی دفترکریملن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ یوکرینی شہر ازیوم میں شہریوں کی اجتماعی قبریں ملنےکی خبریں جھوٹ ہیں۔

کریملن نے کہا کہ روسی فوج شہریوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار نہیں ہے۔

اس سے قبل یوکرین نے پچھلے ہفتے ازیوم میں سیکڑوں اجتماعی قبریں ملنےکا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ یوکرین نے رواں ماہ ازیوم شہرکا قبضہ روسی فوج سے واپس حاصل کیا ہے۔

 



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں