خاتون جج دھمکی کیس: ‘ہائیکورٹ کے آرڈرکےبعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا’، انسداد دہشتگردی عدالت – Jehan Pakistan News 13

خاتون جج دھمکی کیس: ‘ہائیکورٹ کے آرڈرکےبعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا’، انسداد دہشتگردی عدالت – Jehan Pakistan News

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج نے ریمارکس دیے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

بابر اعوان نے درخواست کی کہ ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق اب آپ کیس سیشن جج کو منتقل کریں گے، اس پر انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس چالان جمع ہی نہیں کروایا گیا، آپ کو دوبارہ ضمانت کی درخواست دینا ہوگی، نہ ہمارے پاس چالان جمع ہوا نہ گواہ کا بیان ہوا نہ کچھ اور ہوا توکیا منتقل کریں؟

جج کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اب تک ضمانت کا معاملہ تھا، ہائی کورٹ کے آرڈرکے بعد ہمارا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ 27 ستمبرکو دیگر ضمانتوں کی درخواستیں لگی ہیں،مزید آپ جو آرڈر کریں۔

جج نے کہا کہ ضمانت کی درخواست واپس کرلیں تو آپ کے لیے بہتر ہوگا، اس پر وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ہم ضمانت کی درخواست واپس نہیں لے رہا



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں