ن لیگ اور پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید – Jehan Pakistan News 10

ن لیگ اور پی پی میں رسہ کشی شروع ہوگئی ہے، شیخ رشید – Jehan Pakistan News

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ہی نہیں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں بھی رسہ کشی شروع ہو گئی ہے۔

ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف کی نہیں سنی گئی اور ان پر تنقید کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جو سیلابی ریلے سے بچ گئے ہیں وہ وبائی ریلے میں پھنس گئے ہیں  سندھ میں پی پی کے وزراء کا استقبال جوتوں سے ہو رہا ہے، نہ باہر سے امداد آئی، نہ اندر سے پیشرفت ہوئی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان بہانہ تھا انہوں نے اپنے کیسز ختم کرانا تھا، آقاؤں نے غلاموں سے کام لے کر انہیں نکال دینا ہے۔ آٹا، بجلی اور پیٹرول ان کی ضمانت ضبط اور سیاست ختم کر دے گا، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ 70 غیر آئینی وزراء میں سے 20 بے محکمے کے وزیر ہیں، آج ہائی کورٹ میں ان کے خلاف رٹ دائر کروں گا، سپریم کورٹ سے نیب ترمیم کالعدم، اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں