مفتی اسماعیل مینک سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آ گئے – Jehan Pakistan News 13

مفتی اسماعیل مینک سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان آ گئے – Jehan Pakistan News

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مشہور مذہبی سکالر مفتی اسماعیل مینک بھی پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

مفتی مینک نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پرتصویریں اور ریلز شیئر کی ہیں۔

مفتی مینک کی انسٹاگرام پوسٹ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر حصہ لینے اور سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے سندھ، پاکستان پہنچے ہیں۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اپنی ایک ریل شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تباہی! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے‘۔

مفتی مینک نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک خیمہ عطیہ کریں اور ایک خاندان کو آرام دیں، براہ کرم متاثرہ افراد کے لیے کسی بھی قابل اعتماد خیراتی ادارے کے ساتھ جو کچھ بھی امداد میں ہو سکتا ہے دیں،  ہمیں اگلے چند برسوں کے لیے پاکستان کی مدد کرنی ہوگی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں