آئندہ 10 دن میں مون سون سیزن پاکستان سے نکل جائے گا – Jehan Pakistan News 11

آئندہ 10 دن میں مون سون سیزن پاکستان سے نکل جائے گا – Jehan Pakistan News

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ آئندہ 10 دن میں مون سون سیزن پاکستان سے واپسی کا سفر شروع کردے گا۔

جواد میمن کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں مون سون کا آخری سسٹم تشکیل پاگیا، کراچی سمیت سندھ میں اس سسٹم کے زیر اثر بارش کا امکان نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سسٹم کا رخ وسطی بھارت کی جانب رہے گا، مغربی ڈسٹربنس سرگرم ہونے سے اس سسٹم کے اثرات پاکستان پر کم رہیں گے۔ سسٹم کے زیر اثر بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش ہوسکتی ہے۔

جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ  24 یا 25 ستمبر کو اینٹی سائیکلون سرکولیشن راجھستان پر بنے گی۔ 25 اور 26 ستمبر کو مون سون سسٹم وسطی بھارت اور دلی کے قریب آکر ختم ہوگا۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اینٹی سائیکلون سرکولیشن سے مون سون ہوائیں پاکستان سے واپسی کا سفر شروع کریں گی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں