گینگ ریپ : لڑکی کی خودکشی پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس – Jehan Pakistan News 12

گینگ ریپ : لڑکی کی خودکشی پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا نوٹس – Jehan Pakistan News

 تھر پارکر کے شہر مٹھی میں لڑکی سےگینگ ریپ کے بعد خودکشی کی خبر پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اخبار کی خبر پر ڈی آئی جی میرپور خاص اور  ایس ایس پی تھرپارکر کو طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا ہےکہ  ایس ایچ او اورکیس کا تفتیشی افسر 22 ستمبر کو ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

خبر کے مطابق تھرپارکر کے علاقے کلوئی میں لڑکی سے گینگ ریپ ہوا تھا جس کے بعد پولیس نے بااثر افراد کے خلاف کارروائی سےانکار کردیا تھا ۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں