اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے سیلاب زدگان میں تقسیم امداد کی تفصیلات مانگ لیں – Jehan Pakistan News 13

اپوزیشن لیڈر نے حکومت سے سیلاب زدگان میں تقسیم امداد کی تفصیلات مانگ لیں – Jehan Pakistan News

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے صوبائی حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان میں تقسیم کی گئی امداد کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں سیلاب زدگان میں تقسیم کی جانے والی امداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سیلاب زدگان میں لاکھوں خیمے، راشن بیگ اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے اس کے اعداد وشمار جاری کیے جائیں

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے خط میں سوال اٹھایا ہے کہ سندھ حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ امدادی سامان کن علاقوں میں اور کتنا کتنا تقسیم کیا گیا؟ ساتھ ہی انہوں نے ملکی اور غیر ملکی امدادی سامان کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے مزید استفسار کیا ہے کہ 14 سال میں محکمہ آبپاشی کو اربوں روپے کا بجٹ جاری ہوا ہے اس کے باوجود سیلاب کے باعث نہروں، سیم نالوں میں شگاف پڑنےسے متعدد شہر اور گاؤں زیر آب آگئے، کیا غلفت برتنے والے آبپاشی افسران کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی؟ سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، بتایا جائے کہ وبائی امراض سے بچنے کیلیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں