پاکستان میں سیلاب، آنجہانی ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی – Jehan Pakistan News 7

پاکستان میں سیلاب، آنجہانی ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی – Jehan Pakistan News

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور آنجہانی ملکہ برطانیہ کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے جہاں آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیمیں جب میچ کے آغاز سے قبل قومی ترانے کے لیے میدان کے وسط میں کھڑی ہوئیں تو اس وقت پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہ کاریوں اور اس کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی اور آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی سیاہ پٹیاں باندھ کر پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم سیلاب زدگان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تیار کی گئی خصوصی کٹ پہن کر میدان میں اتری ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں