، انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی – Jehan Pakistan News 12

، انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی – Jehan Pakistan News

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف انگلینڈ نے آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا اور چھٹے اوور میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرلی تھی۔

پاکستان ٹیم کو دسویں اوور میں بابر اعظم کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا۔ قومی ٹیم کے کپتان 85 کے مجموعے پر 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کریز پر موجود محمد رضوان نے حیدر علی کے ساتھ ٹیم کا اسکور 109 تک پہنچایا جہاں حیدر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

انگلش بولرز کا نپی تلی گیند بازی کا سلسلہ جاری رہا، محمد رضوان 117 کے اسکور پر معین علی کی گیند پر اسٹمپ ہوگئے، انہوں نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیبیو کرنے والے شان مسعود صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ محمد نواز نے 4، خوشدل شاہ نے 5، نسیم شاہ اور عثمان قادر کوئی رن نہ بناسکے۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 17 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو 159 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

خیال رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جوز بٹلر کی جگہ معین علی انگلینڈ ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں