عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں: شہباز شریف – Jehan Pakistan News 10

عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہیں: شہباز شریف – Jehan Pakistan News

اقوام متحدہ کے 77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بدترین تباہی آئی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب سے متعلق پاکستان کا تین بار نام لیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے ساتھ اظہار  یکجہتی کی بات کی ہے، پاکستان کیلئے ممالک کو عملی مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بہت حوصلہ افزا رہی ہیں، کشمیر پر گفتگو بھی ان کی جنرل اسمبلی کی تقریر کا حصہ ہوگی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس کےموقع پر نیویارک میں موجود وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے  وفود کی سطح پر ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کابینہ ارکان کے ہمراہ سپین کے وزیراعظم، نیوزیلینڈ کی ہم منصب جیسنڈا آرڈن، آسٹریا کے فیڈرل چانسلر کارل نہامر سے بھی ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے77 ویں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم امریکی صدر جو بائیڈن سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں