بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس – Jehan Pakistan News 8

بلاول بھٹو کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس – Jehan Pakistan News

نیویارک میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت گیارہ ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ ہم نے نہیں بڑے ملکوں نے پیدا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کا حل سب کو مل کر نکالنا ہے۔

واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں