پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ – Jehan Pakistan News 9

پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے کا اضافہ – Jehan Pakistan News

وزارتِ خزانہ کی جانب سے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول فی لیٹر 1 روپیہ 45 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 45 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت  237 روپے 43 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا ہے اور اسے 245 روپے 43 پیسے کی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 202 روپے 2 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 197 روپے 28 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے کر دیا گیا ہے ۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں