امریکی سینیٹرز کی FBI کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت – Jehan Pakistan News 10

امریکی سینیٹرز کی FBI کو دی گئی دھمکیوں کی مذمت – Jehan Pakistan News

امریکی سینیٹرز نے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کو دی جانے والی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔

امریکی کانگریس میں وفاقی ایجنٹس کو دھمکیوں سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔ سینیٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھمکیوں کے پیچھے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادی ہیں۔

چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں ناقابلِ قبول ہیں۔

چیئرمین جوڈیشری کمیٹی کا کہنا ہے کہ فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کے بعد سے دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں