الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید – Jehan Pakistan News 10

الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، فیصلہ ہونے والا ہے، شیخ رشید – Jehan Pakistan News

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن میں جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔

سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی، اجناس، پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصور وار ٹھہرے ہیں، ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی اب آٹا بھی دلائے ۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں، موجودہ حکمران امریکا کے مہنگے ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں ، ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے، وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جا سکتی ہیں۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کاواحد حل ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں