کے پی کے حکومت کا ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ – Jehan Pakistan News 5

کے پی کے حکومت کا ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ – Jehan Pakistan News

خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس، زراعت، معدنیات اور ریسکیو شعبوں میں ڈرون ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے منصوبے پر عملدرآمد کی منظوری دے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں پولیس اور پی ڈی ایم اے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی سے پولیس کی آپریشنل اور تفتیشی صلاحیتوں میں بہتری آئے گی۔ ڈرونز کے ذریعے پٹرولنگ سے پولیس اہلکاروں کی جانوں کو محفوظ کیا جا سکے گا۔ یہ منصوبہ مؤثر پولیسنگ کی طرف اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرونز کے ذریعے ریسکیو آپریشنز میں بھی خاطر خواہ بہتری ممکن ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں معدنیات، زراعت اور دیگر شعبوں تک ڈرون ٹیکنالوجی کو توسیع دی جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈرون ٹیکنالوجی منصوبے کے ابتدائی تخمینہ کی لاگت 50 کروڑ روپے ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز سے منصوبے کا اجراء کیا جائے گا



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں