احسن اقبال کیخلاف نیب کا نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس خارج – Jehan Pakistan News 5

احسن اقبال کیخلاف نیب کا نارووال سپورٹس کمپلیکس ریفرنس خارج – Jehan Pakistan News

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے دائر نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج کر دیا۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ کون اس کا ذمے دار ہے؟

عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے بنایا گیا ریفرنس خارج کر دیا۔

جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں؟ 3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے، کون ذمے دار ہے اس سب کا؟ شہریوں کی بھلائی کے لیے پراجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا ۔

 



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں