ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن – Jehan Pakistan News 10

ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن – Jehan Pakistan News

 ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی منی چینجرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے چمن نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں عبدالحکیم، نیک محمد اور نظر گل شامل ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ہنڈی حوالہ اور منی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں