اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وکیل قاضی مصباح – Jehan Pakistan News 10

اسحاق ڈار سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وکیل قاضی مصباح – Jehan Pakistan News

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے کہا ہے کہ میرے موکل سرنڈر کرنے کو تیار ہیں۔

وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں اسحاق ڈار کی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سابق وزیر خزانہ کے وارنٹ گرفتاری واپس لے، میرے موکل سرنڈر کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے درخواست میں استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے۔

اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح کی درخواست پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں