عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے، عمران خان – Jehan Pakistan News 11

عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے، عمران خان – Jehan Pakistan News

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ملکی مفاد اور عوام کی بہتری اسی میں ہے کہ حکومت سے جلد نجات ملے۔

عمران خان لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ پنجاب پہنچے، جہاں ان کا استقبال سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی صدر یاسمین راشد، حماد اظہر، اعجاز شاہ  کے ساتھ ساتھ  مختلف اضلاع کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پنجاب کی صورتحال پر بریف کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی پنجاب میں فعالیت اور سیاسی چیلینجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کی قیادت اور پارٹی ہر سیاسی چیلنج کیلئے تیار رہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں