نیب کا نئے قانون پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ – Jehan Pakistan News 6

نیب کا نئے قانون پر مکمل عملدرآمد کا فیصلہ – Jehan Pakistan News

قومی احتساب بیورو (نیب) نے ادارے سے متعلق نئے قانون پر مکمل عمل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیب سے متعلق نئے قانون پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا۔ 50 کروڑ سے زیادہ کی کرپشن کے کیسز ہی لیے جائیں گے، دھوکا دہی کیسز میں متاثرین کی تعداد کم از کم 100 ہونے پر کیس لیا جائے گا۔

نیب اعلامیے کے مطابق احتساب عدالتوں سے واپس بھجوائے گئے کیس سیشن کورٹس میں بھیجے جائیں گے۔ نجی افراد کو ریفرنس قانون کے مطابق کارروائی کے لیے واپس بھجوائے جائیں گے



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں