احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا – Jehan Pakistan News 7

احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کیخلاف ریفرنس واپس بھیج دیا – Jehan Pakistan News

احتساب عدالت اسلام آباد نے رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس واپس بھیج دیا۔

احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے خلاف ریفرنس نیب کو  واپس بھیج دیا، احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے احکامات جاری کیے۔

نیب ریفرنس کے مطابق فرزانہ راجہ و دیگر ملزمان پر مبینہ کرپشن کا الزام تھا۔

احتساب عدالت کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا ہےکہ نیب ترمیمی ایکٹ2022 کے تحت ریفرنس دائرہ اختیار میں نہیں آتا،  نیب متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں