فراڈ کا مقدمہ، ٹرمپ اور انکے خاندان پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد – Jehan Pakistan News 14

فراڈ کا مقدمہ، ٹرمپ اور انکے خاندان پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد – Jehan Pakistan News

نیویارک نے ٹیکس بچانے کیلئے فراڈ کے مقدمے میں تحقیقات کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بچوں پر نیویارک میں کاروبار کرنے پر پابندی عائد کردی۔

ریاست نیویارک نے سابق صدر ٹرمپ کے کاروبار میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس میں تحقیقات کے بعد مقدمہ دائرکردیا۔

نیویارک کی اٹارنی جنرل لٹیٹیا جیمز کے مطابق سابق امریکی صدر اور ان کے بچوں کے خلاف 25 کروڑ ڈالرکا مقدمہ دائرکیا گیا ہے۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ تحقیقات سے ثابت ہوا کہ سابق صدر اوران کے بچوں نے ٹیکس بچانے کیلئے فراڈ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات تین سال تک جاری رہیں، ٹرمپ اور ان کے ادارے نے پراپرٹی کا غلط تخمینہ دیا، ٹیکس کاغذوں پرجھوٹ بولا  اور اُن دستاویزات کو ٹیکس وصولی ادارے کے پاس بھیجا جا رہا ہے۔

نیویارک اٹارنی جزل کے مطابق ٹرمپ اوران کے بچوں پرنیویارک میں کاروبارکرنے پر بھی 5 سال کی پابندی لگائی جارہی ہے اور وہ کاروبار کیلئے قرض بھی نہیں لے سکیں گے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں