پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا – Jehan Pakistan News 17

پاک انگلینڈ سیریز کا دوسرا T20 آج کھیلا جائے گا – Jehan Pakistan News

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج شام نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

سات ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی، گرین شرٹس کے بولرز 159 رنز کا ہدف بچانے میں ناکام رہے۔

مہمان ٹیم کے ایلکس ہیلز اور ہیری بروکس کے سامنے بولرز بے بس دکھائی دیے۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی، کھلاڑیوں نے ورچوئل گالف اور ٹینس کھیلنے میں وقت گزارا۔

قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے مختلف کامبی نیشن آزمانا چاہتے ہیں، لہذا دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں بھی کی جاسکتی ہیں لیکن حتمی فیصلہ میچ سے قبل ہوگا



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں