آفات سے دوچار ملکوں کے لیے عالمی فنڈ ہونا چاہئے، حنا ربانی کھر – Jehan Pakistan News 21

آفات سے دوچار ملکوں کے لیے عالمی فنڈ ہونا چاہئے، حنا ربانی کھر – Jehan Pakistan News

وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایسا فنڈ ہونا چاہیے جو ماحولیاتی آفات سے دوچار پاکستان جیسے ممالک کی مدد کرسکے۔

نیو یارک میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے مختلف فورمز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقات مثبت رہی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی اس وقت پاکستان کے لیے کام کریں گے۔

قبل ازیں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے سیلاب سے متعلق صورت حال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں