عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی – Jehan Pakistan News 13

عمران خان پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی – Jehan Pakistan News

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر توہین عدالت کیس میں آج فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہ میں 5 رکنی لارجر بینچ دوپہر ڈھائی بجے توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا ۔

لارجر بینچ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس گل حسن، اورنگزیب، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری سے متعلق بیان دینے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس کی گزشتہ سماعت پر سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

گزشتہ سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین نے دلائل دیے، عمران خان کے وکلا نے عدالت سے توہین عدالت کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی تھی، جبکہ اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کو معاف نہ کیا جائے۔

عدالتی معاونین نے بھی عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کا وقار اس کے فیصلوں سے پہنچانا جاتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا جو معیار ہے کوئی اس پراثرانداز نہیں ہوسکتا، الفاظ افسوسناک مگر انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نہیں۔ معاونین نے کہا کہ عدالت بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کو معاف کردے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں