پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر – Jehan Pakistan News 14

پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے، اُسے دنیا کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدر – Jehan Pakistan News

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے، پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری لانے کے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، روس کی جنگ کی وجہ سےعالمی سطح پر فوڈسیکیورٹی کو خطرات ہیں۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا یوکرین جنگ کا فوری خاتمہ چاہتا ہے، روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا، روسی صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے یہ جنگ اصول پر ختم ہو کہ کسی خطے پر بزور طاقت قبضہ نہیں کیا جاسکتا ۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں