شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ملتا : گوری خان – Jehan Pakistan News 12

شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے کام نہیں ملتا : گوری خان – Jehan Pakistan News

بھارتی انٹیریئر ڈیزائنر اور  پروڈیوسر گوری خان نے اعتراف کیا ہے کہ شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے انہیں کئی بار کیرئیر کے حوالے سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت کے مقبول شو ‘کافی ود کرن’ کے ساتویں سیزن کی بارہویں قسط میں اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے گوری نے کہا ‘شاہ رخ کی بیوی ہونے کی حیثیت سے کئی بار مجھے فائدے کے بجائے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔

گوری خان نے بتایا کہ ‘کبھی کبھی شاہ رخ کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے لوگ میرے ساتھ کام کرنے پر رضامند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر شاہ رخ کی بیوی ہونے کی وجہ سے کچھ لوگ کام سے انکار  بھی کر دیتے ہیں’۔

انہوں نے کہا ‘جب بھی کوئی نیا پراجیکٹ شروع ہونے لگتا ہے تو مجھ سے لوگ رابطہ نہیں کرتے، میرے خیال میں لوگ شاہ رخ کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے لیے جڑنا نہیں چاہتے کیونکہ وہ بہت بڑے سٹار ہیں، شاہ رخ کی بیوی ہونا 50 فیصد  ان کے خلاف جاتا ہے‘۔

خیال رہے کہ گوری خان نے بالی وڈ کے کئی اداکاروں کے گھر کا نقشہ ڈیزائن کیا ہے۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں