سپریم کورٹ کے اسمبلی میں جانے کے مشورے پر فواد چوہدری نے کیا کہا؟ – Jehan Pakistan News 8

سپریم کورٹ کے اسمبلی میں جانے کے مشورے پر فواد چوہدری نے کیا کہا؟ – Jehan Pakistan News

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کے مشورے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات نہ ہونے کا نقصان انتخابات نہ کرانے سے کہیں بڑا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ نےکہا کہ پی ٹی آئی کواندازہ ہے 123ضمنی انتخابات پر کتنے اخراجات ہوں گے؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اندازہ نہیں رجیم چینج آپریشن میں پاکستان کو اب تک 5 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے قومی اسمبلی سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی میں واپسی کا مشورہ دے دیا ۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں