میرا وعدہ ہے رانا ثنااللہ ، تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے ، عمران خان – Jehan Pakistan News 11

میرا وعدہ ہے رانا ثنااللہ ، تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے ، عمران خان – Jehan Pakistan News

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ میرا وعدہ ہے کہ تم اسلام آباد میں چھپ نہیں سکو گے۔

اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے میں عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو ہم تیار نہیں تھے  ہم پر امن احتجاج کے لیے آئے تھے ، 25 مئی کو ہم پر امن لانگ مارچ کر رہے تھے، تم نے ہم پر ظلم کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ آپ کو فکر کرنی چاہیے ہم اب تیاری کرکے آئیں گے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ اپنے کرپشن کیسز معاف کروا رہے ہیں اور لوگ مہنگائی میں ڈوبتے جا رہے ہیں، آئی ایم ایف تو کہہ رہا ہے بجلی ابھی مزید مہنگی ہوگی، ان کا حکومت میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت نہیں اپنی چوری بچانا تھی۔

عمران خان نے کہا کہ ہفتے کو فیصلہ کروں گا کہ کب کال دینی ہے، کال دینے کا فیصلہ تب کروں گا جب دیکھوں گا کہ میرے ٹائیگرز آزادی کیلئے تیار ہیں، آزادی کوئی پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیتا ، جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس نظام پر قبضہ کرنے والے آج مزے کر رہے ہیں، نظام پر قابض لوگ ہمیں جینے نہیں دے رہے ، ہم ملک کو حقیقی آزادی دیں گے ، آزادی کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے جہاد کرنا پڑتا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم روس سے پانچ ماہ پہلے سستے تیل اور گندم کی بات کر چکے تھے، پاکستان میں بد ترین مہنگائی ہے ان کی جرات نہیں تھی کہ سستا تیل، گندم لیں۔

عمران خان نے کہا کہ دیکھنا چاہتا ہوں تنظیم جو لوگوں کو ہفتے کو نکالے گی تاریخی ٹرن آؤٹ ہو گا، ہفتے کو آپ کو پورا زور لگانا ہے اس کے بعد فیصلہ کروں گا کس دن کال دینی ہے ، وہ کال صرف مجھے پتا ہے کب دینی ہے ، کال دینے کا فیصلہ تب کروں گا جب سمجھوں گا میرے ٹائیگرز اور ٹائیگریسز تیار ہیں۔



Source

sobaan saeed
Author: sobaan saeed

Sobaan saeed is writer||Blogger||works at khabraindaily

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں